ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل :  ذات پات پر مبنی سروے رپورٹ اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ حکومت کو کرنا ہے؛جئے پرکاش ہیگڈے کا بیان

بھٹکل :  ذات پات پر مبنی سروے رپورٹ اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ حکومت کو کرنا ہے؛جئے پرکاش ہیگڈے کا بیان

Tue, 02 Feb 2021 13:25:54    S.O. News Service

بھٹکل ،2؍فرروی (ایس او نیوز) بیک ورڈ کلاس کمیشن کے صدر جئے پرکاش ہیگڈے نے بتایا کہ ذات پات پر مبنی سروے کی رپورٹ اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ  حکومت کو کرنا ہے ۔

    بھٹکل دورے کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ طبقات کمیشن کا صدر بنے ہوئے مجھے صرف ڈیڑھ مہینے کا عرصہ ہوا ہے۔ کرناٹکا میں کیا گیا ذات پات کا سروے مکمل ہوگیا ہے۔ سروے رپورٹ پر کمشنر کے دستخط بھی ہوگئے ہیں۔ اب اسے اسمبلی میں کب پیش کیا جائے گا اس کا فیصلہ حکومت کو کرنا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست میں کئی طبقات ایسے ہیں جو خود کو ریزرویشن کے زمرے میں شامل کرنے کی مانگ کر رہے ہیں۔ مگرکسی بھی ذات یا قبیلے کو ریزرویشن میں شامل کرنے کا اختیار کمیشن کو حاصل نہیں ہے۔ البتہ کون کون اس زمرے میں شامل کیے جانے لائق ہے اس کی رپورٹ حکومت کو پیش کردی گئی ہے۔ لوکوں کثرت دیکھ کر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ میں نے پسماندہ طبقات کے مسائل جاننے اور اس کا حل نکالنے  کی کوشش کی ہے۔
 


Share: